0
Sunday 15 Dec 2019 11:06

حکومت کے اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے معاشی اشاریے مثبت لیکن معیشت سست روی کا شکار رہی، وزارت خزانہ

حکومت کے اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے معاشی اشاریے مثبت لیکن معیشت سست روی کا شکار رہی، وزارت خزانہ
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چاروں صوبوں نے 202 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کم خرچ کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاشی اشاریے مثبت ہیں لیکن معیشت سست روی کا شکار ہے، جسے یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ۔ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق ترقیاتی فنڈز کم خرچ ہونے سے صوبوں اور مرکز کے اکاؤنٹ سرپلس میں گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت رہے، لیکن معیشت سست روی کا شکار رہی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب کے 366 ارب روپے کے ریونیو میں سے 75 ارب 40 کروڑ روپے سرپلس رہے جبکہ سندھ میں 199 ارب روپے کے ریونیو میں سے 35 ارب 50 کروڑ سرپلس رہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 141 ارب کے ریونیو میں 54 ارب روپے سرپلس رہے اور بلوچستان کے 86 ارب روپے ریونیو میں سے 37 ارب روپے خرچ نہیں کیے گئے۔ گزشتہ دنوں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ روپے کی قدر مستحکم ہوگئی، ملک میں استحکام آرہا ہے، 4 سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 832861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش