0
Sunday 15 Dec 2019 11:15

نائجیریا، فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کا قتل

نائجیریا، فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کا قتل
اسلام ٹائمز۔ نائجیریا میں شدت پسندوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں شدت پسند جنگجوؤں نے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلیے کام کرنے والی فرانسیسی این جی او کے ایک اسٹاف ممبر اور دو ڈرائیورز سمیت 4 مغویوں کو قتل کر دیا ہے جب کہ ایک امدادی کارکن اب بھی جنگجوؤں کی قید میں ہیں۔ فرانسیسی امدادی تنظیم ’اگینسٹ ہینگر‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 18 جولائی میں اغوا ہونے والے 6 کارکنان میں سے 4 کو قتل کر دیا گیا ہے، مغویوں کو نائجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تنظیم نے مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ ایک مغوی کو رواں برس ستمبر میں قتل کیا گیا تھا اس طرح مقتولین کی تعداد 5 ہو گئی ہے اور اب جنگجوؤں کی قید میں این جی او کا ایک مغوی ہے۔ ’اگینسٹ ہنگر‘ کے ذمہ داروں نے حکومت سے باقی بچ جانے والے ایک مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش