QR CodeQR Code

اسرائیلی فوجی چوکیوں سے اسلحہ غائب

15 Dec 2019 12:52

مقبوضہ فلسطین کے "صحرائے نقب" میں واقع "سالم" نامی اسرائیلی فوجی چوکی سے 30 عدد M16 بندوقیں چرا لی گئی ہیں جنکا تاحال کچھ پتہ نہیں چلا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صحرائے نقب میں آئے ریت کے طوفان کے دوران وقوع پذیر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک چوکی سے اسلحہ غائب ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے "صحرائے نقب" میں واقع "سالم" نامی اسرائیلی فوجی چوکی سے 30 عدد M16 بندوقیں چرا لی گئی ہیں جنکا تاحال کچھ پتہ نہیں چلا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صحرائے نقب میں آئے ریت کے طوفان کے دوران وقوع پذیر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سرحدی فوجی چوکیوں سے اسلحے کے گم ہو جانے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں جبکہ اس طرح کے کئی ایک واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر لبنان کیساتھ واقع مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی سرحد پر واقع اسرائیلی فوجی چوکیوں میں وقوع پذیر ہوئے ہیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ جب اسرائیلی فوج اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے خوف سے اپنی پناگاہوں میں دبکی ہوتی ہے تو حزب اللہ کے جنگجو گوریلے انکی فوجی چوکیوں سے اسلحہ اٹھا کر لیجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی خود اسقدر کرپٹ ہو چکے ہیں کہ یا تو فرار کے وقت اپنا اسلحہ موقع پر چھوڑ جاتے ہیں اور یا خود ہی چوری کر کے بیچ ڈالتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 832883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832883/اسرائیلی-فوجی-چوکیوں-سے-اسلحہ-غائب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org