QR CodeQR Code

پشاور، افغانستان سے براستہ طورخم اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

15 Dec 2019 12:54

ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ بندوقوں میں ٹوماہاک، ماورک، کے آر اے ایل (اے 12) اور زروے شامل ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی محکمہ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے زاویے سے تحقیقات کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے محکمہ کسٹمز پروینیوٹو نے افغانستان سے براستہ طورخم اسمگل ہونے والے اسلحے کا ذخیرہ پکڑ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک کو طورخم کسٹم اسٹیشن پر معائنے کے لیے روکا گیا اور شبہ ہوا کہ ٹرک میں کچھ خفیہ خانے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل تلاشی کے نتیجے میں 200 سے زائد بندوقیں برآمد ہو گئیں۔ متعلقہ حکام نے اسلحہ ضبط کر کے کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ دوسری جانب اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ٹرک کے ڈیش بورڈ سے مشتبہ ڈرائیور کا پاسپورٹ مل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ بندوقوں میں ٹوماہاک، ماورک، کے آر اے ایل (اے 12) اور زروے شامل ہیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی محکمہ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے زاویے سے تحقیقات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ جس نفیس طریقے سے چھپایا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے منظم گروہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 832885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832885/پشاور-افغانستان-سے-براستہ-طورخم-اسلحہ-اسمگلنگ-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org