QR CodeQR Code

صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد

15 Dec 2019 13:04

دوسری کارروائی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی میں تھانہ تور ڈھیر کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ دوسری جانب ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی میں تھانہ تور ڈھیر کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رنگ روڈ پھندو چوک کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی جسے تلاشی کے روکا گیا، اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم ذاکر اللہ سکنہ باڑہ کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ چرس پنجاب اسمگل کی جانی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر برطانوی جوڑے سے کروڑوں روپے مالیت کی 25 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ اے ایس ایف نے ہیروئن خاتون کے سامان سے برآمد کی تھی جو انہوں نے کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 832887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832887/صوابی-میں-ایکسائز-انٹیلی-جنس-کی-کارروائی-9-کلو-ہیروئن-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org