QR CodeQR Code

نیوزی لینڈ، آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

15 Dec 2019 13:14

گزشتہ ہفتے نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں 48 کے قریب سیاح آتش فشاں پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے تاہم آتش فشاں پھٹنے کے باعث موقع پر ہی 5 سیاح ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے جب کہ متعدد سیاح لاپتہ ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 20 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نيوزی لينڈ کے جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی 2 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو اسی مقام پر دیکھا گیا تھا تلاش کے دوران سیاحوں کی لاشوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 26 سیاح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس میں سے 20 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں 48 کے قریب سیاح آتش فشاں پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے تاہم آتش فشاں پھٹنے کے باعث موقع پر ہی 5 سیاح ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے جب کہ متعدد سیاح لاپتہ ہو گئے تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 832888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832888/نیوزی-لینڈ-ا-تش-فشاں-پھٹنے-سے-ہلاکتوں-کی-تعداد-18-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org