QR CodeQR Code

بھارت، احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

15 Dec 2019 13:18

آسام میں انٹرنیٹ اب بھی بند جبکہ کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔ ریاست میں مظاہروں کےدوران 85 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، آسام کے علاوہ مغربی بنگال میں بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آسام میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں متنازع قانون کے خلاف ریلیوں، مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، آسام میں انٹرنیٹ اب بھی بند جبکہ کرفیو میں نرمی کر دی گئی ہے۔ ریاست میں مظاہروں کےدوران 85 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، آسام کے علاوہ مغربی بنگال میں بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ اور صدر سے منظوری ملنے کے بعد مغربی بنگال، پنجاب، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اس متنازع قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 832889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832889/بھارت-احتجاج-میں-ہلاکتوں-کی-تعداد-6-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org