0
Sunday 15 Dec 2019 12:15

کوئٹہ، گیس لیکیج سے دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے

کوئٹہ، گیس لیکیج سے دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں مسلم ٹاؤن کے رہائشی احمد خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش