QR CodeQR Code

آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری

15 Dec 2019 15:19

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے اور وہ خود بھی کافی عرصے بعد گھر میں آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم نے اتوار کے روز بھی ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ان کے ضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جب کہ انجیوپلاسٹی کے لئے ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے اور اب ان کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی طبیعت کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ عذرہ پیچوہو میڈیکل بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے اور وہ خود بھی کافی عرصے بعد گھر میں آرام کرنے سے طبیعت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم نے اتوار کے روز بھی ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ان کے ضروری ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جب کہ انجیوپلاسٹی کے لئے ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری ضمانت پر رہائی کے بعد جمعے کو کراچی پہنچے تھے اور ہفتے کو انہیں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 832901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832901/آصف-علی-زرداری-کا-کراچی-کے-نجی-اسپتال-میں-علاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org