QR CodeQR Code

کراچی، دوران ڈیوٹی گٹکا کھانے یا نشہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گھر بھیجنے کا حکم

15 Dec 2019 21:25

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کمزور کیس سے ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے اس لئے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں پیش کئے جانے والے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا، شہر بھر میں کباڑ خانوں کی نگرانی کی جائے گی اور کباڑ خانوں میں چوری شدہ سامان کی خرید پر کڑی نظر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے لئے سخت احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کمزور کیس سے ملزمان کو فائدہ ہوتا ہے اس لئے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں پیش کئے جانے والے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ  شہر بھر میں کباڑ خانوں کی نگرانی کی جائے گی اور کباڑ خانوں میں چوری شدہ سامان کی خرید پر کڑی نظر ہوگی۔ احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو  دوران ڈیوٹی اگر گٹکا کھاتے یا کوئی نشہ کرتے پکڑا گیا تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس موبائلز پر ٹریکر لگنے سے فیول کی کمی ختم ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 832920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832920/کراچی-دوران-ڈیوٹی-گٹکا-کھانے-یا-نشہ-کرنے-والے-پولیس-اہلکاروں-کو-گھر-بھیجنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org