0
Sunday 15 Dec 2019 21:38

کسی سے کوئی رعایت یا سہولت نہیں چاہتا، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، محمد زبیر

کسی سے کوئی رعایت یا سہولت نہیں چاہتا، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد ذبیر کا کہنا ہے کہ میں کسی سے کوئی رعایت یا سہولت نہیں چاہتا لیکن تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں اور مجھے بھی آزادی سے سیاست کرنے دیں۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے کوئی رعایت یا سہولت نہیں چاہتے لیکن تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں اور انہیں بھی آزادی سے سیاست کرنے دیں، 2014ء کا دھرنا گیٹ نواز شریف آؤٹ منصوبے کا حصہ تھا جس نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا، آرمی چیف کی توسیع حکومت نے متنازعہ بنائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے منحرف کارکنان نے نواز گروپ میں شمولیت اختیار کی۔  اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تیس برسوں تک کراچی کی سیاست کا محور ایم کیو ایم تھی اب وہ بہت سے دھڑوں میں بٹ چکی ہے، اس لئے ان کے کارکن ن لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013ء میں ن لیگ نے کراچی میں امن کرایا۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی میں دو بار بغیر تنازعہ کے دو آرمی چیف تعینات ہوگئے تھے اور راحیل شریف کو بھی ہینڈل کیا تھا، موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف سے کوئی مسئلہ نہیں ان کی توسیع صدر، وزیراعظم اور وزیر قانون نے متنازعہ بنائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر گیٹ نواز شریف آؤٹ پروجیکٹ نا ہوتا تو کراچی کے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل ہوجاتے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسپیکر پر وزیراعظم کا دباؤ ہوگا جس کی وجہ سے وہ اسمبلی اجلاس کے لئے سابق وزیراعظم کے پراڈکشن آرڈرز نہیں جاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی خصوصی رعایت نہیں چاہیئے، بس ادارے مداخلت بند کرکے انہیں کام کرنے دیں۔
خبر کا کوڈ : 832922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش