0
Sunday 15 Dec 2019 21:59

ڈیڑھ سالہ بچے پہ کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج

ڈیڑھ سالہ بچے پہ کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ شیخوپورہ میں پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچے پہ کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شیخوپورہ میں پولیس نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے 3 کم سن بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا، سب سے چھوٹے بچے کی عمر ڈیڑھ سال، اس سے بڑے کی 9 اور بڑے بچے کی عمر 12 سال ہے۔ ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف رکھنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 9 سالہ بچے پر پستول اور 12 سالہ بچے پر ڈنڈے سے حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے بچوں کے والد پر بھی پستول رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس حوالے سے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ ضمانت کیلئے عدالت گئے تو عدالت ڈیڑھ سالہ ملزم کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سوسائٹی میں پلاٹ خرید کر گھر بنایا تھا جہاں وہ رہائش پذیر ہیں لیکن سوسائٹی کے مالکان نے تاحال انہیں زمین کے کاغذات نہیں دیئے ہیں، وہ جب بھی کاغذات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان کو مقدمے میں الجھا دیا جاتا ہے۔ یہ اس نوعیت کا پہلا مقدمہ نہیں ہے، اس سے قبل روان سال فروری میں کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا ایک مقدمہ ایک ڈھائی سالہ بچے کیخلاف درج کر لیا گیا تھا، ملزم بلال پر دہشت گردی کی نو دفعات درج کی گئی تھیں جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ شیخوپورہ میں ہی پہلے بھی پیش آیا تھا، جب شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں دو فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا اور مدعی پارٹی نے اپنے مخالف سعید اور اسکے دو سالہ بیٹے عاقب کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 832923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش