QR CodeQR Code

مجھے بلیک میل کرنے کیلئے اسپورٹس سٹی کے منصوبہ کو استعمال کیا جا رہا ہے، احسن اقبال

15 Dec 2019 22:05

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے، تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993ء میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی میں تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی دباؤ سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں، گرفتاری خود دوں گا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا مؤقف میڈیا کے سامنے لائے، احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے کہ 1993ء میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔ انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ اور کردار کشی سے جھکنے والا نہیں، اسپورٹس سٹی کی منظوری وزارت منصوبہ بندی کے فورمز سی ڈی ڈبلیو پی نے دی تھی جبکہ اس کا ترقیاتی بجٹ کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور ہو کر لگایا جاتا ہے۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کسی تعمیراتی کام میں ملوث نہیں ہوتی، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے اسپورٹس سٹی کے منصوبہ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 832926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832926/مجھے-بلیک-میل-کرنے-کیلئے-اسپورٹس-سٹی-کے-منصوبہ-کو-استعمال-کیا-جا-رہا-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org