0
Sunday 15 Dec 2019 21:58

معاشرے میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، محمد حسین محنتی

معاشرے میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، ارکان جماعت کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط اور عوام سے گہرا رابطہ رکھیں، ہم نئے عزم سے بنیادِ سحر رکھ رہے ہیں۔ وہ مرکز تبلیغ اسلام حیدرآباد میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے ارکان کے اجتماع تجدید عہدِ رکنیت سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ جس سے ادارہ معارف اسلامی کراچی کے ڈائریکٹر و اسکالر سید شاہد ہاشمی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا، امیر صوبہ نے اجتماع میں شریک تمام ارکان جماعت سے تجدید رکنیت کا حلف لیا۔

محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اصلاح آپ کرنا ہوگی، جماعت اسلامی کی رکنیت ایک اعزاز کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی ہے، ہم نے اللہ کے دین کے نفاذ کا عہد کیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا تعلق جماعت اسلامی سے ہے جو کسی مسلک، زبان و علاقہ کی نہیں خالصتاّ اسلام کی دعوت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک و معاشرے میں تعمیری کام کررہی ہے، ہم پر قوم نے جب بھی اعتماد کیا ہم نے انہیں مایوس نہیں کیا، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی دیانتدار اور باصلاحیت قیادت پیش کرے گی۔ انہوں نے رابطہ عوام بڑھانے اور لوگوں کی بہترین رہنمائی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجدید عہد کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے مقصد اور نصب العین کی سعی کے لئے شبانہ روز محنت کریں۔
خبر کا کوڈ : 832927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش