0
Sunday 15 Dec 2019 22:27

16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر پہ ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد احتجاجاً تمام ادارے بند رکھے جائیں گے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش