0
Sunday 15 Dec 2019 22:41

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی نیب نے طلب کر لیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی نیب نے طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھی نیب کی جانب سے بلاوا آگیا ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے کیس میں طلب کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کو طلب کیا ہے، وہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی سے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اور مراعات کے سلسلے میں بھی سوالات پو چھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 832933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش