QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ ملک گیر واحد منظم اور پاپولر تنظیم ہے، لیاقت بلوچ 

15 Dec 2019 23:35

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن تعلیمی تعمیری پروگرام پر دہشتگردی، بے گناہ طالبعلموں کے قتل اور کئی طلبہ کے زخمی ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی پراسرار خاموشی جانبداری اور سنگدلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں المناک واقعہ کے بعد لاہور میں علمائے کرام اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد فساد، ہنگامہ اور پرامن مثبت تعمیری پروگرام پر حملہ طلبہ یونینز کی بحالی کے خلاف سازش ہے۔ عدلیہ، سیاسی جمہوری جماعتیں اور طلبہ جمہوری حقوق کی بحالی کے حق میں ہیں لیکن ریاستی اداروں اور سیاست و جمہوریت کی چھتری تلے مخصوص مائنڈ سیٹ اور جاگیردار، سرمایہ دار، نو دولتیے نئی، آزاد، صاف ستھری قیادت کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اسلام آباد میں پرامن تعلیمی تعمیری پروگرام پر دہشتگردی، بے گناہ طالبعلموں کے قتل اور کئی طلبہ کے زخمی ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی پراسرار خاموشی جانبداری اور سنگ دلی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملک گیر واحد منظم اور پاپولر تنظیم ہے۔ دوقومی نظریے اور پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی مخالف قوتیں اسلامی جمعیت طلبہ کا راستہ لسانی، علاقائی اور تعصب پر مبنی گروہوں سے روکنا چاہتی ہیں، یہ قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ علمائے کرام سود کے خاتمے، اسلامی معاشی نظام اور معاشرہ میں انتہا پسندی، شدت، انتقام اور نفرتوں کے بڑھتے رجحان کے حوالے سے خطابات جمعہ میں عوام کو اسباب اور حل سے آگاہ کریں۔ ڈاکٹرز، وکلاء کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافی ماحو ل کے خاتمہ کے لیے وکلاء اور ڈاکٹرز کی سینئر قیادت حل تلاش کرے۔ 


خبر کا کوڈ: 832942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832942/اسلامی-جمعیت-طلبہ-ملک-گیر-واحد-منظم-اور-پاپولر-تنظیم-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org