QR CodeQR Code

پی ایس 99 کی نشست پی ٹی آئی کے ہاتھ سے جانیوالی ہے، عاجز دھامرہ

15 Dec 2019 23:50

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا کہ کے پی کے سمیت پنجاب میں پولیس کتنی آزاد ہے اس کا واضح ثبوت حسان نیازی کی شکل میں دیکھ چکے ہیں، پنجاب پولیس کی تقریری اور تبادلے محض اپنے فرائض سرانجام دینے پر کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ نے حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرح سندھ میں بھی پولیس پر قابو پانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جتنے آئی جی بدلے اسے کون سا سیاسی نام دے گے۔ اپنے ردعمل میں عاجز دھامراہ نے مزید کہا کہ کے پی کے سمیت پنجاب میں پولیس کتنی آزاد ہے اس کا واضح ثبوت حسان نیازی کی شکل میں دیکھ چکے ہیں، پنجاب پولیس کی تقریری اور تبادلے محض اپنے فرائض سرانجام دینے پر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پی ایس 99 میں جو قبضہ مافیا کا کام کر رہا ہے، اسے کبھی سرخرو نہیں ہونے دینگے، حلیم عادل شیخ بھی اپنے قائد کی طرح جھوٹے، دھوکے باز اور اداروں کے مجرم ہیں، 21 جنوری کو جو عدالت نے نوٹس دیا ہے، اس کے سبب حلیم عادل شیخ کی چیخیں نکل رہی ہے، پی ایس 99 کی سیٹ بہت جلد پی ٹی آئی کے ہاتھ سے جانے والی ہے۔


خبر کا کوڈ: 832945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832945/پی-ایس-99-کی-نشست-ٹی-آئی-کے-ہاتھ-سے-جانیوالی-ہے-عاجز-دھامرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org