QR CodeQR Code

مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن،

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے چیلے ہیں، انصاراللہ

16 Dec 2019 00:38

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما حمید عاصم نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلے کی جڑ اور یمن کیخلاف جنگ کا ایک فریق ہے کیونکہ وہ یمن پر جنگ مسلط کرنے والے جارح فوجی اتحاد کو نہ صرف اپنے اسلحے اور لاجسٹک سپلائی کیساتھ سپورٹ کر رہا ہے بلکہ انکی کمانڈ بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما حمید عاصم نے قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جارح سعودی اتحاد کا دعوی ہے کہ انصاراللہ خطے میں ایران کا دست راست ہے لیکن حقیقت اس کے خلاف ہے اور وہ یہ کہ خود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے چیلے ہیں۔

حمید عاصم نے کہا کہ اگر سعودی عرب ہمارے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں لیکن ہم علی الاعلان مذاکرات چاہتے ہیں نہ خفیہ اور ڈھکے چھپے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسئلے کی جڑ اور یمن کیخلاف جنگ کا ایک فریق ہے کیونکہ وہ یمن پر جنگ مسلط کرنے والے جارح فوجی اتحاد کو نہ صرف اپنے اسلحے اور لاجسٹک سپلائی کیساتھ سپورٹ کر رہا ہے بلکہ انکی کمانڈ بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔ انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما حمید عاصم نے کہا کہ اگر امریکہ یمن پر مسلط کی گئی جنگ کو واقعا روکنا چاہتا ہے تو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو کھلے بندوں حکم جاری کرے کہ وہ یمنی عوام کیخلاف جنگ بند کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 832949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832949/سعودی-عرب-اور-متحدہ-امارات-امریکہ-برطانیہ-اسرائیل-کے-چیلے-ہیں-انصاراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org