0
Monday 16 Dec 2019 09:18

تقسیم کشمیر کسی صورت قبول نہیں، فرزانہ یعقوب

تقسیم کشمیر کسی صورت قبول نہیں، فرزانہ یعقوب
اسلام ٹائمز۔ ممبر قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر حکومت فرزانہ یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان مگرمچھ کے آنسو بہانے کی بجائے دوٹوک موقف اپنائیں، اُن سے کس نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے آخری وزیراعظم ہیں، اگر یہ خدشہ ہے کہ آزادکشمیر کو جہلم، پنڈی اور کہوٹہ کے ساتھ اور گلگت کو چترال کے ساتھ لگایا جائے گا تو ہمیں یہ قبول نہیں ہو گا لیکن ایک خوش آئند پہلو بھی ہے کہ کہیں ساری ریاست کو متحد تو نہیں کیا جا رہا، اس لیے فاروق خان فوری طور پر ریاست کی وحدت پر یقین رکھنے والی تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں، طلباء تنظیموں، قلم کاروں، حریت کانفرنس اور گلگت بلتستان کی نمائندہ لیڈر شپ کو فوری طور پر اکٹھا کریں، اُن کے سامنے تمام بات رکھیں تاکہ سازشوں کا مل کر مقابلہ کیا جا سکا۔ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی تقسیم کشمیر کے لئے نہیں بلکہ آزادی کے لئے دی۔ فاروق خان رونے کی بجائے کشمیریوں کی نمائندگی کریں، تقسیم کشمیر کسی صورت قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 832961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش