0
Monday 16 Dec 2019 10:37

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہولو کاسٹ ہو رہا ہے، پیر علی رضا بخاری

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہولو کاسٹ ہو رہا ہے، پیر علی رضا بخاری
اسلام ٹائمز۔ ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پیغام پاکستان کی روشنی کو عام کر کے جہالت، نفرت، انتشار و انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ہولو کاسٹ ہو رہا ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں سائن پاکستان کے زیراہتمام پیغام پاکستان سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر کشمیر ہڑپ نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ انٹرنیشنل اداروں کے دروازوں پر دستک دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔ تقریب میں صوفی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے بعد پیر سید علی رضا بخاری نے ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 832976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش