0
Monday 16 Dec 2019 10:47

دہشتگردوں کے سہولتکار و سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں، بلاول بھٹو

دہشتگردوں کے سہولتکار و سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر معصوم شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کا کہ انتہاپسندی و دہشتگردی درحقیقت امن و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے سہولتکار اور سرپرست انسانیت کے مجرم ہیں، جبکہ بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ اب ہم بولیں کہ 'دوبارہ ایسا نہیں ہوگا'۔ انہوں نے کہا کہ مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر انتہاپسندی و دہشتگردی کو بطور آلہ استعمال کیا گیا، جبکہ ایک مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کیلئے پوری قوم کے شہریوں کو یرغمال بناکر مسلسل خوف میں مبتلا رکھنا تھا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی زندگی اس طرح گذاریں کہ ان کی ذات یا عقیدے کی آزادی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کا غم ہمارے لئے ہمیشہ باعث صدمہ رہے گا اور یہ ہماری تاریخ میں اس وقت تک ایک بدنما دھبہ رہے گا، جب تک کہ ہم ان قوتوں سے نبرد آزما نہیں ہوتے، جو نہ فقط اس جرم میں ملوث تھے، بلکہ وہ بھی جنہوں نے دہشتگردی کی آبیاری کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے آمر سرپرستوں کے خلاف جدوجہد کے دوران قوم نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، دہشتگردی کے ہاتھوں اپنی جان گنوانے والے 60 ہزار بے گناہ شہریوں میں شہید بینظیر بھٹو کا خون بھی شامل ہے، جنہیں دہشتگردی اور اس کی پرورش کرنے والی آمریت کے خلاف سینہ سپر ہونے کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعت انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار نبھاتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 832981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش