0
Monday 16 Dec 2019 11:08

عمران خان بحرین کے دورے پر روانہ ہو گئے

عمران خان بحرین کے دورے پر روانہ ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان بحرین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان دورہ بحرین کے دوران وہاں کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ بحرین حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ شاہ حمد آرڈر آف رئیسانس سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان امیر بحرین حما بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ بحرین کے دوران اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اعلیٰ حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد یہ ان کا بحرین کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ہی سعودی عرب کے دو روزہ دورے سے وطن واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ مئی 2019ء کے بعد وزیراعظم کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب تھا اور مسلسل روابط اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد بھی دی۔
 
خبر کا کوڈ : 832988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش