QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس بھولے ہیں نہ بھلایا جاسکتا ہے، ملوث 5 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا، جنرل قمر جاوید باجوہ

16 Dec 2019 11:17

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا کہ سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس بھولے ہیں نہ بھلایا جاسکتا ہے، ملوث 5 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا۔ سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا کہ سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، اے پی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔ سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں ملوث 5 دہشت گردوں کو دسمبر 2015ء میں پھانسی دی گئی، ان میں خیبر ایجنسی کے مجیب الرحمان عرف علی، سبیل عرف یحیٰی، درہ آدم خیل کا حضرت علی، تاج محمد ولد الف خان اور مولوی عبداسلام ولد شمسی شامل ہیں، ان تمام کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔  
 


خبر کا کوڈ: 832991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832991/سانحہ-اے-پی-ایس-بھولے-ہیں-نہ-بھلایا-جاسکتا-ہے-ملوث-5-دہشتگردوں-کو-تختہ-دار-پر-لٹکایا-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org