QR CodeQR Code

وزیراعظم کا دورہ بحرین کثیرالجہتی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کی راہیں کھولے گا، فردوس عاشق اعوان

16 Dec 2019 11:27

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا غماز ہے، وزیراعظم کی بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعزاز پاکستان کے وقار کا آئینہ دار ہے، دورہ بحرین کثیرالجہتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کی راہیں کھولے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ مشترکہ ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر رشتے قائم ہیں، دونوں ممالک عوامی مفاد میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 832998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/832998/وزیراعظم-کا-دورہ-بحرین-کثیرالجہتی-تعلقات-اور-باہمی-تعاون-کے-فروغ-کی-راہیں-کھولے-گا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org