0
Monday 16 Dec 2019 11:39

ترک صدر کی امریکہ کے زیراستعمال دو اسٹریٹیجک ملٹری بیسز بند کرنے کی دھمکی

ترک صدر کی امریکہ کے زیراستعمال دو اسٹریٹیجک ملٹری بیسز بند کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے ترکی کو روسی ہتھیار خریدنے پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں امریکہ کے زیر استعمال دو اسٹریٹیجک ملٹری بیسز بند کرنے کی جوابی دھمکی دیدی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ہم، انقریلک اور کیوریکک بیسز بند کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دونوں ملٹری بیسز شام کی سرحد کے قریب جنوب مغربی ساحل پر واقع ہیں۔ رجب طیب اردگان کی جانب سے یہ امکان ماضی میں امریکہ اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر کئی مرتبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی ایئر فورس ترکی میں سٹریٹیجک ملٹری بیس انقریلک کو شام میں مسلح گروپ پر حملوں کیلئے استعمال کرتی ہے، جبکہ کیوریکک ایئر بیس پر نیٹو کا بڑا ریڈار سٹیشن ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے امریکہ کی تازہ پابندیوں کی دھمکی پر یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ امریکی انتباہ کے باوجود ترکی کو روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 833002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش