0
Monday 16 Dec 2019 12:07

وانا، ٹیکسز کیخلاف تاجروں نے لاکھوں کے چلغوزے جلا ڈالے

وانا، ٹیکسز کیخلاف تاجروں نے لاکھوں کے چلغوزے جلا ڈالے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں چلغوزہ یونین نے ناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور تاجر برادری نے دلبرداشتہ ہو کر وانا بازار میں لوگوں کے سامنے چلغوزے سے بھری ایک بوری کو آگ لگا کر جلا دیا۔ بوری کی کل قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ چلغوزہ یونین کے صدر حاجی زرولی خان وزیر نے مظاہرین اور بعدازں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم مقامی چلغوزہ یونین نے حکومت کے ساتھ 2016ء میں تحریری معاہدہ کر کے ایک متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ مقامی چلغوزہ پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں ہوگا، جبکہ صرف پڑوسی ملک افغانستان سے آنے والے چلغوزے پر ٹیکس عائد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وانا ایگری پارک ٹھیکہ دار، فنانس آفیسر نجیب محسود اور ضلع ٹانک میں کسٹم حکام کی گٹھ جوڑ سے ناجائز ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے جو کہ غیر قانونی، غیر آئینی اور نا انصافی پر مبنی اقدام ہے، ہمیں کسی صورت یہ ناجائز ٹیکس قابل قبول نہیں ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نہ نکالا تو ہم مجبوراً ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 833011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش