QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک چٹ پر ہی ختم ہوگیا، غلام سرور

16 Dec 2019 12:19

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اسی کے پالتو ہیں جس کے نواز شریف اور ان کی فیملی ہیں، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں نواز شریف کیخلاف جب جب کوئی کارروائی ہوئی بھارت نے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی شروع کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جو استعفیٰ لینے کے بغیر جانے پر کسی صورت راضی نہ تھے ان کا پورا دھرنا صرف ایک چٹ ملنے کے بعد ہی ختم ہوا جس میں لکھا تھا کہ اب بہت ہو گیا یہ ختم کریں، یہ اسی کے پالتو ہیں جس کے نواز شریف اور ان کی فیملی ہیں، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں نواز شریف کیخلاف جب جب کوئی کارروائی ہوئی بھارت نے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی شروع کی، بھارت برملا کہتا ہے نواز شریف پر ہم نے انوسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 833015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833015/مولانا-فضل-الرحمان-کا-دھرنا-ایک-چٹ-پر-ہی-ختم-ہوگیا-غلام-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org