QR CodeQR Code

بھارتی پولیس کا یونیورسٹی کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد

16 Dec 2019 12:40

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ میں مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انتہا پسندی اور نفرت پر مبنی سرکاری پالیسیز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پولیس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر ٹوٹ پڑی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ میں مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انتہا پسندی اور نفرت پر مبنی سرکاری پالیسیز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لیکن مودی سرکار کو طلبہ کا آواز بلند کرنا ایک آنکھ نہ بھایا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو نئی دہلی میں بھی دہرادیا۔ بھارتی پولیس دندناتی ہوئی یونی ورسٹی کیمپس اور ہاسٹلز میں داخل ہوگئی اور نہتے طلبہ و طالبات پر بری طرح ٹوٹ پڑی۔ پولیس نے طلبہ و طالبات پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا، لاتوں مکوں اور گھونسوں سے تشدد کیا اور اخلاقی قدریں پامال کرتے ہوئے مغلظات بھی بکیں۔ بھارتی پولیس جوتوں سمیت یونی ورسٹی کی مسجد میں بھی گھس گئی اور اندر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مسجد کا تقدس پامال کیا۔


خبر کا کوڈ: 833026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833026/بھارتی-پولیس-کا-یونیورسٹی-کے-طلبہ-پر-وحشیانہ-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org