0
Monday 16 Dec 2019 14:10

پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکہ، 11 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے زخمی ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور آفریدی کے مطابق ہائی کورٹ کے باہر غیرقانونی پارکنگ میں بارہ بج کر پانچ منٹ پر سڑک سے گزرنے والا رکشے میں دھماکہ ہوا، جس میں بارودی مواد استعمال کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ سربراہ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق حتمی رائے بم ڈسپوزل یونٹ(بی ڈی یو) کے حکام ہی دے سکیں گے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ پولیس اور تفتیشی حکام جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 833045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش