0
Monday 16 Dec 2019 14:18
سانحہ اے پی ایس، پانچویں برسی پہ وزیراعظم کا پیغام

بچوں کی قربانی نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کیا، وزیراعظم

بچوں کی قربانی نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کیا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے روز شہدا اور ان کے لواحقین کے لیے دعاگو ہیں، معصوم بچوں کی جانوں کی قربانی نے قوم کو دہشت گردوں، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج ،پولیس اور ایجنسیوں کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور نہ ہی ملک و قوم کو متعصب نظریے کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 833046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش