0
Monday 16 Dec 2019 14:28
16 دسمبر 1971ء، ملکی تاریخ کا سیاہ باب

سقوط ڈھاکا، پاکستان کو دو لخت ہوئے 48 برس بیت گئے

سقوط ڈھاکا، پاکستان کو دو لخت ہوئے 48 برس بیت گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا مشرقی بازو جدا ہوئے آج 48 برس ہو گئے ہیں۔ 16 دسمبر 1971ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس دن ہمارا مشرقی بازو ٹوٹ کر ہم سے الگ ہو گیا اور بنگلا دیش کے نام سے ایک الگ ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا۔ 1970ء کے عام انتخابات کے بعد ملک کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو گئی تھی، مشرقی پاکستان میں کئے گئے فوجی آپریشن نے اسے خانہ جنگی کی شکل دے دی، ایسی صورت حال میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے بھی جلتی آگ پہ تیل ڈالا۔ 16 دسمبر 1971ء کو پاک فوج نے ہتھیار ڈالے اور بھارت نے 90 ہزار لوگوں کو جنگی قیدی بنا ڈالا، جن میں سول اور فوجی اہلکاروں کے بیوی بچے بھی شامل تھے۔ سقوط ڈھاکا کو آج 48 برس ہوگئے لیکن اس کے باوجود اس کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش