0
Monday 16 Dec 2019 15:50

کراچی فشری میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کی لانچیں اور گودام خاکستر

کراچی فشری میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کی لانچیں اور گودام خاکستر
اسلام ٹائمز۔ کراچی فشری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی لانچیں، کباڑ کا گودام، دو ہوٹل اور ایک جال کا گودام جل کر خاکستر ہوگئے۔ ڈاکس کے علاقے فش ہاربر ( فشری ) میں رات گئے اچانک ایک ریسٹورنٹ پر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی۔ آگ نے قریب واقع کباڑ کے گودام، موبائل لوڈ کی دکان، مچھلی پکڑنے کے جال کے گودام اور پھر لانچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فشرمین کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری نے میڈیا کو بتایا کہ ریسٹورنٹ پر سلنڈر دھماکے سے پھٹا اور آگ کا گولا نکل کر برابر میں کباڑ کے گودام میں جا گرا اور آگ لگ گئی جہاں کالے تیل کے ڈرم رکھے تھے، تیز ہوا اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی کی کمی کے باعث آگ نے قریب کھڑی لانچوں کو بھی اپنے لپیٹ میں  لے لیا۔ کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی کی گاڑیوں نے تقریباً 4 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتش زدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی آفیسر ناصر بونیری نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فش ہاربر میں ایسے گودام جہاں آئل کا ذخیرہ ہوتا ہے ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تاکہ آئندہ اتنے بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 833073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش