0
Monday 16 Dec 2019 16:22

ٹکٹ انکو ملیں گے جو الیکشن جیتنے کی اہلیت رکھتے ہوں، سید جعفر شاہ

ٹکٹ انکو ملیں گے جو الیکشن جیتنے کی اہلیت رکھتے ہوں، سید جعفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے وجود میں آئی ہے۔ کنوداس گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ ان افراد کو ملیں گے، جو الیکشن جیتنے کی اہلیت رکھتے ہوں، ٹکٹ دینے سے پہلے حلف بھی لیا جائے گا، حلف لیے بغیر ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے پیسے کھانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا، کرپٹ عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر دم لیں گے۔

نون لیگ اور پیپلزپارٹی والے واویلا کر رہے ہیں کہ ہمارے قائدین بے گناہ ہیں تو جیلوں میں کیوں بند ہیں اور نیب عدالتوں کے چکر کیوں لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے دور میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، باپ وزیر اور بیٹا ایس پی ہے، یہ کون سا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا حلقہ نمبر 1 گلگت میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، کنوداس کے عوام صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں اور دریا کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق عمران خان ہی دیں گے، عوام کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہی ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش