0
Monday 16 Dec 2019 16:29

یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کیخلاف بڑے عوامی مظاہرے

یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کیخلاف بڑے عوامی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ یمنی عوام نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کر کے امریکہ اور سعودی عرب کیطرف سے یمن کیخلاف مسلط کیجانے والی جنگ اور وہاں انجام پانے والے سعودی عرب کے جرائم کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق یمنی عوام نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع المیناء سکیئر پر بڑی تعداد میں جمع ہو کر امریکہ اور سعودی عرب سمیت یمن پر جنگ مسلط کرنے والی تمامتر جارح قوتوں کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے مظاہرین جو مختلف قسم کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، نے سعوی عرب، امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے اور یمن پر جاری سعودی عرب کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 833078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش