0
Monday 16 Dec 2019 16:41

گورنر جی بی کو سیاست کا شوق ہے تو عہدہ چھوڑ کر پارٹی صدارت سنبھالیں، جے یو آئی

گورنر جی بی کو سیاست کا شوق ہے تو عہدہ چھوڑ کر پارٹی صدارت سنبھالیں، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان وفاق کی نمائندگی کریں یا پی ٹی آئی کی صدارت کریں، راجہ جلال مقپون عہدے کا غلط استعمال کر کے اپنے منصب کی توہین کر رہے ہیں، لوکل کونسل بورڈ کو پیپرا رولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈیڑھ ارپ روپے دیئے گئے ہیں جو سیاسی رشوت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ جی بی کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ جے یو آئی جی بی کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے پارٹی کے سینئر نائب امیر حاجی رحمت خالق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا نثار احمد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد اقبال کے ہمراہ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن ڈاکٹرز، انجینئر، مدارس سمیت دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آواز بن گئے ہیں۔

جے یو آئی کے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے سال میں وفاقی حکومت کی گرنے والی دیوار کو ایک اور جھٹکا لگے گا اور یہ ظالم حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اسلامی آئین بنانے میں مفتی محمود کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے گورنر جی بی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واضح طور پر اسلام آباد میں بھی کہا تھا کہ گورنر اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کو جتوانے کے لئے کام کرینگے، چونکہ گورنر کا منصب وفاق کی وحدت کی علامت ہوتا ہے اور اس طرح اپنی پارٹی معاملات چلا کر اس منصب کی بھی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو سیاست کا شوق ہے تو عہدہ چھوڑ کر پی ٹی آئی کی صدرات سنبھالیں اور سیاست کریں۔
خبر کا کوڈ : 833079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش