0
Monday 16 Dec 2019 17:00

وزیراعظم عمران خان کا بھانجا حسان نیازی ایڈووکیٹ مقدمہ سے باہر

وزیراعظم عمران خان کا بھانجا حسان نیازی ایڈووکیٹ مقدمہ سے باہر
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو نامزد ہی نہیں کیا گیا۔ ان کو حملے کے دوران ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسان نیازی پتھر برساتے اور پولیس موبائل پر ڈنڈے بھی مارتے رہے، مگر پوليس نے انتہائي صفائي کے ساتھ انہیں مقدمے سے باہر کرديا۔ دوسری جانب حسان نيازی نے بدھ کو ہونے والے پرتشدد احتجاج پر خود اپنی مذمت کردی۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تشدد کی ویڈیو دیکھ کر خود پر بھی شرم آ رہی ہے۔ احتجاج کی حمایت صرف نامزد ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے تک تھی۔ حسان نیازی نے کہا کہ وہ پر امن مظاہرے کیلئے ان کے ساتھ تھے۔ ایسے مظاہرے کی حمایت پر خود اپنی مذمت کرتا ہوں۔ وکلا کو بھی حدود میں رہنے کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 833082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش