QR CodeQR Code

سعودی اتحاد کیطرف سے لڑنے والے 162 یمنیوں نے ہتھیار ڈال دیئے

16 Dec 2019 17:41

سعودی اتحاد کیساتھ وابستہ یمنی عسکری گروہ "العروبہ-3" بریگیڈ کے کمانڈر عبدالکریم السدعی کے حکم پر اس بریگیڈ کے اکثر افراد جنکی تعداد 162 ہے، سعودی اتحاد کو چھوڑ کر وطن کی سکیورٹی فورسز میں شامل ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صنعاء پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کیساتھ ملکر یمن کیخلاف لڑنے والے عسکری گروہ "العروبہ-3" بریگیڈ کیساتھ تعلق رکھنے والے متعدد یمنی مسلح جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فریب میں گرفتار یہ جنگجو یمن کی سپریم سیاسی کونسل کیطرف سے عام معافی کے اعلان کے نتیجے میں دشمن قوتوں کی صفوں سے نکل کر صنعا کی سیکیورٹی فورسز کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

یمنی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دشمن کی صفوں سے نکل کر واپس آنے والے یمنی اب اپنے شہروں اور دیہاتوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی اتحاد کیساتھ وابستہ یمنی عسکری گروہ "العروبہ-3" بریگیڈ کے کمانڈر عبدالکریم السدعی کے حکم پر اس بریگیڈ کے اکثر افراد جنکی تعداد 162 ہے، سعودی اتحاد کو چھوڑ کر وطن کی سکیورٹی فورسز میں شامل ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 833086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833086/سعودی-اتحاد-کیطرف-سے-لڑنے-والے-162-یمنیوں-نے-ہتھیار-ڈال-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org