0
Monday 16 Dec 2019 19:26

مشرقی پاکستان کا الگ ہونا بہت بڑا سانحہ تھا، جماعت اسلامی

مشرقی پاکستان کا الگ ہونا بہت بڑا سانحہ تھا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سقوط مشرقی پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ لاہور میں منصورہ آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سقوطِ مشرقی پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تجزیہ کار سجاد میر، پروفیسر سلیم منصور خالق، نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز، امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، اکرم شاہین سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کا الگ ہونا بہت بڑا سانحہ تھا، ہمیں اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ کہاں کہاں خرابیاں ہیں اور ان خرابیوں کو کیسے دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن تو دیگ کا ایک دانہ ہے نہ جانے کتنے کلبھوشن عالم اسلام کے دشمنوں سے مل کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آج بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسیاں دی جاتیں ہیں، ان کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان کی بات کرتے ہیں، مودی نے ایک جلسے میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے سازش کی تھی اور بنگلہ دیش کو الگ کروایا تھا۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچوں اور پختونوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں تاکہ سقوط ڈھاکہ کی تاریخ دوبارہ نہ دوہرائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام وحدت کا درس دیتا ہے، ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالے حکمرانوں کی چاہیئے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آئے روز احتجاجی مظاہرے اس بات کی دلیل ہیں کہ ریاست حقوق کی فراہمی میں کسر نفسی سے کام لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 833113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش