QR CodeQR Code

ضلع کرم میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب

16 Dec 2019 23:58

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عدنان خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 634 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ویکسینیشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوگئی، اس موقع پر ڈی سی ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا تھا اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔ پاراچنار میں پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر سول ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عدنان خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 634 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ویکسینیشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 833122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833122/ضلع-کرم-میں-انسداد-پولیو-مہم-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org