0
Tuesday 17 Dec 2019 00:25

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیتی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیتی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا وجاہت علی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو صدیوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا، جنہیں اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا جس کی وجہ سے آج بھی پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ورثاء شدید پریشانی سے دوچار ہیں، اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 833154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش