QR CodeQR Code

شہید علامہ حسن ترابی کے قتل میں ملوث 3 مجرموں کو باعزت بری کرنیکا حکم

17 Dec 2019 01:21

کراچی پولیس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں نے 2006ء میں علامہ حسن ترابی اور انکے بھانجے کو بم حملے میں شہید کر دیا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے شہید علامہ حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسلامی تحریک کے رہنما شہید علامہ حسن ترابی قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کر دی، جبکہ محمد اکبر، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں نے 2006ء میں علامہ حسن ترابی اور ان کے بھانجے کو بم حملے میں شہید کر دیا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 833161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833161/شہید-علامہ-حسن-ترابی-کے-قتل-میں-ملوث-3-مجرموں-کو-باعزت-بری-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org