0
Tuesday 17 Dec 2019 08:51

فاروق عبداللہ کی حراست میں توسیع کشمیری عوام کی آواز کو بزور طاقت دبانے کے مترادف ہے، این سی

فاروق عبداللہ کی حراست میں توسیع کشمیری عوام کی آواز کو بزور طاقت دبانے کے مترادف ہے، این سی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع پر حکومت کی کڑی نکتہ چینی کی اور اسے حکومت کا بچکانہ اور احمقانہ قدم قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس وقت ملک کے لئے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں جبکہ بھاجپا کے موجودہ لیڈران کا نام و نشان تک نہیں تھا، جب کشمیر جل رہا تھا تب فاروق عبداللہ نے تمام حالات کا مقابلہ کرکے امن و امان قائم کرلیا اور ترقی کا دور دورہ شروع کیا۔ انہوں نے ہی بین الاقوامی سطح پر ملک کا دفاع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فاروق بحیثیت ممبر پارلیمنٹ لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور انکی آواز کو دبانا عوام کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔ بیان میں پارٹی کے ترجمان نے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت تمام سیاسی رہنماؤں، لیڈروں اور میرواعظ محمد عمر فاروق کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا۔ بیان میں کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سہولیات کی مسلسل معطلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مواصلاتی نظام کی فوری طور پر بحالی کا مطالبہ دہرایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 833177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش