0
Tuesday 17 Dec 2019 08:52

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پی ایس اے میں توسیع انتہائی افسوسناک بات ہے، یشونت سنہا

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پی ایس اے میں توسیع انتہائی افسوسناک بات ہے، یشونت سنہا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے زیادہ نشینل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو قوم پرست قرار دیتے ہوئے سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے ملک کو تباہ و برباد کیا۔ سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مزید تین ماہ کے لئے پی ایس اے کے اطلاق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اتنے قوم پرست ن ہیں جتنے ڈاکٹر فاروق عبداللہ ہیں۔ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں یشونت سنہا نے لکھا ہے کہ یہ حیران کن بات ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر عائد پی ایس اے میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے کیونکہ ہمیں نہیں لگتا ہے کہ جتنے وہ قوم پرست ہیں اس سے زیادہ کوئی اور ہوگا حالانکہ وزیر اعظم مودی بھی اتنے قوم پرست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کو مودی نے تباہ و برباد کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھاجپا حکومت نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور ممبر پارلیمنٹ فاروق عبداللہ پر عائد پی ایس اے میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا پہلے بھی بی جے پی کے ساتھ ہی وابستہ تھے جس کے بعد انہوں نے بھاجپا سے کنارہ کشی اختیار کی۔
 
خبر کا کوڈ : 833178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش