0
Tuesday 17 Dec 2019 08:53

کشمیر میں انٹرنیٹ پر مسلسل بندش، میڈیا ادارے متاثر

کشمیر میں انٹرنیٹ پر مسلسل بندش، میڈیا ادارے متاثر
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کی وجہ سے جہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، طلباء اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں آن لائن تجارت و لین دین کی تمام سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ مسلسل انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے مقامی میڈیا ادارے بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔ یہاں اب ای پیپر کی اشاعت قصہ پارینہ بن چکی ہے جبکہ اخبارات کی اشاعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وادی کشمیر میں کی گئی مواصلاتی بندش میں اگرچہ نرمی لائی گئی ہے تاہم 135 روز گزر جانے کے باوجود وادی کشمیر میں انٹرنیٹ بندش ہنوز برقرار ہے۔ انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور میڈیا نمائندوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے نوجوان انٹرپرینوز کا کاروبار متاثر ہورہا ہے جبکہ آئی ٹی سنٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ مسلسل انترنیٹ کی معطلی کی وجہ سے کشمیر وادی میں آن لائن لین دین اور دیگر طرح کی کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہیں۔ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے ملٹی میڈیا ادارے بند ہوگئے ہیں جبکہ ای پیپر کی اشاعت بھی ناممکن بن گئی ہے۔ انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں جبکہ آن لائن تجارت کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ حکومتی محکموں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولیت میسر نہ ہونے سے مشکلات و مسائل میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر انٹرنیٹ منقطع رہنے سے میڈیا اداروں سے وابستہ نامہ نگاروں اور نمائندوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 833179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش