0
Tuesday 17 Dec 2019 09:55

سانحہ مشرقی پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا، لیاقت بلوچ

سانحہ مشرقی پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیراہتمام "وفا سے سزا تک سقوط ڈھاکہ کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا سانحہ مشرقی پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا۔ سقوط ڈھاکہ کانفرنس میں پی پی امیر احمد سلمان بلوچ، محسن بشیر، جہانگیر ایثار، عاصم چغتائی، مجاہد بٹ اور نعمان اسلام سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا سانحہ مشرقی پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء کے انتخابات کے نتائج قبول نہ کئے گئے اور اکثریتی پارٹی کو اقتدار منتقل نہ کیا گیا جو سانحہ کا بنیادی سبب بنا۔
 
لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ ساز باز سے اقتدار قائم کرنے کے مکروہ کھیل کی وجہ سے ازلی دشمن بھارت کو کاری وار کا موقع مل گیا، ہمیں آج اس سانحہ سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا سانحہ ڈھاکہ ہماری تاریخ کا بہت برا باب ہے۔ انہوں نے کہا ہم انڈیا میں مسلمان طلباء پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ محسن بشیر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان نظریہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا، اس نظریہ کی حفاظت کرنے کیلئے قوم متحد رہے جبکہ جہانگیر ایثارکا کہنا تھا کہ برصغیر میں آزادی کی تحریک اس وقت کی سپر طاقت کی غلامی سے نجات کی تحریک تھی۔
خبر کا کوڈ : 833187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش