QR CodeQR Code

بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، امریکا

17 Dec 2019 11:28

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے، بھارتی مظاہرین کے پرامن احتجاج کے حق کے تحفظ اور احترام کی اپیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مدِنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں اور کریک ڈاؤن پر امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے، بھارتی مظاہرین کے پرامن احتجاج کے حق کے تحفظ اور احترام کی اپیل ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت میں احتجاج کرنے والوں سے بھی تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں، مذہبی آزادی اور یکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں غیر مسلموں کو بھارتی شہریت دینے کا متنازع بل منظور ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن کے دوران کئی افراد اپنی جان سے گئے اور گاڑیوں سمیت متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 833206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833206/بھارت-مذہبی-اقلیتوں-کے-حقوق-کا-تحفظ-کرے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org