QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تاریخی قرار دیدیا

17 Dec 2019 12:31

نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت آمر کو سزائے موت سنایا جانا تاریخی اور تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہو گی اور مستقبل میں آمریت کا راستہ بھی رُکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کیلئے بھی آئین کے دائرہ کار کو کوئی بھی عبور نہ کرے، آئین کی حدود کی پابندی کی جائے۔


اسلام ٹائم۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے  فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت آمر کو سزائے موت سنایا جانا تاریخی اور تاریخ ساز فیصلہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہو گی اور مستقبل  میں آمریت کا راستہ بھی رُکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کیلئے بھی آئین کے دائرہ کار کو کوئی بھی عبور نہ کرے، آئین کی حدود کی پابندی کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  جنرل (ر) پرویز مشرف کو فوری طور پر پاکستان لایا جائے اور سزاء پر عمل کروایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا شاندار فیصلہ ہے جس پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 833228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833228/جماعت-اسلامی-نے-پرویز-مشرف-کو-سزائے-موت-کا-فیصلہ-تاریخی-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org