0
Tuesday 17 Dec 2019 12:33

گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ غذر میں رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بچے کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ خپلو میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر غلام حسین ایڈوکیٹ اور رکن کونسل سلطان علی خان نے کہا کہ پولیو قومی مہم ہے، اسکو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پولیو مہم کی سروے رپورٹ میں ضلع گانچھے کشمیر و گلگت بلتستان میں پہلے نمبر پر ہے، ضلع کے عوام اس موذی وائرس کے خلاف محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیر غلام حسین ایڈوکیٹ، رکن کونسل سلطان علی خان، ڈپٹی کمشنر کمال خان اور سابق رکن اسمبلی آمنہ انصاری نے بچوں کو قطرے پلا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔
خبر کا کوڈ : 833229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش