QR CodeQR Code

بروقت ادائیگیوں میں تاخیر سے سکردو روڈ پر کام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، فدا ناشاد

17 Dec 2019 12:42

بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لئے حکومتی اور ریاستی اداروں کی مقتدر شخصیات کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ سکردو روڈ کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بروقت ادائیگی میں رکاوٹوں سے روڈ پر کام کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لئے حکومتی اور ریاستی اداروں کی مقتدر شخصیات کردار ادا کریں۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ سکردو روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے جہاں بلتستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے وہاں سرحدوں تک دفاعی ساز و سامان کی ترسیل میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ روڈ کی تعمیر میں تاخیر سے سیاحت کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے اب تک منصوبے پر تسلی بخش کام کیا ہے۔ ہم نے روڈ کے لئے فنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیر کے حوالے سے وزیراعظم کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیراعظم کو اس منصوبے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 833234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833234/بروقت-ادائیگیوں-میں-تاخیر-سے-سکردو-روڈ-پر-کام-متاثر-ہونے-کا-خدشہ-ہے-فدا-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org